سابق وفاقی وزیر مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ چین گلوبلائزیشن کا آرکیٹیکٹ ہے کیونکہ چین نے جارحیت کا مظاہرہ کیے بغیر عروج حاصل کیا ہے۔
مشاہد حسین نے کتاب کی تقریبِ رونمائی سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین نے کسی پر قبضہ کیے بغیر، نو آبادیات قائم کیے بغیر اور جارحیت کے بغیر عروج حاصل کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی مخالفت کرتے ہیں مگر اس کی نقل بھی کرتے ہیں۔
مشاہد حسین سید نے یہ بھی کہا کہ امریکا نے چین کے خلاف پراپیگنڈے کے لیے 3 سو ملین ڈالرز رکھے ہیں۔