|

وقتِ اشاعت :   August 23 – 2024

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کچے کے ہائی ویلیو ٹارگٹ ڈاکوؤں کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کردی گئی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر خطرناک ڈاکو کی گرفتاری پر 50 لاکھ روپے انعام مقرر کیا گیا ہے، کم خطرناک ڈاکوؤں اور دہشت گردوں کی گرفتاری پر 25 لاکھ روپے انعام مقرر کیا گیا ہے۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔

واضح رہے کہ رحیم یار خان کے کچے کے علاقے ماچھکہ میں ڈاکوؤں کے پولیس کی 2 گاڑیوں پر حملے کے نتیجے میں 12 اہلکار شہید ہوگئے۔

ڈاکوؤں نے فائرنگ کے ساتھ ساتھ راکٹ بھی داغے تھے، حملے میں 6 اہل کار زخمی ہوئے جبکہ 5 اہلکار لاپتہ ہوئے تھے جنہیں بعد میں ریسکیو کر لیا گیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق حملے میں ملوث ڈاکوؤں کی سرکوبی کےلیے پولیس آپریشن جاری رہے گا۔