|

وقتِ اشاعت :   August 23 – 2024

کراچی : وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے کہا ہے کہ گوادرمیں بجلی،گیس نہ ہونیکی وجہ سے صنعتیں نہیں لگ رہی ہیں، بلوچستان میں لاقانونیت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

فیڈریشن ہائوس کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال نے کہا کہ پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنیوالوں کی مداخلت موجود ہے،

بلوچستان کے حالات پر حکومت مکمل سنجیدہ ہے،

بے امنی کا ماحول پیدا نہیں کر سکتے،

وزیراعلیٰ معاملات کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال کا اپنی گفتگو میں کہا کہ ریکوڈک میں معدنی ذخائرکی کھوج کامنصوبہ پلان کے مطابق جاری ہے،گوادرمیں سرمایہ کاری کیلئے باقاعدہ پلان بنانے کی ضرورت ہے،

گوادرمیں بجلی،گیس نہ ہونے کی وجہ سے صنعتیں نہیں لگ رہی ہیں، گوادر کی بہتری کیلئے کام کرنا ہوگا، ماضی میں گوادر کیلئے صرف باتیں ہوئیں۔