پاکستان میں اس سال اکتوبر میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان کے اجلاس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی شرکت نہیں کریں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے دعوت نامہ 3 دن پہلے بھیجا گیا، شرکت کا دعوت نامہ وزیراعظم نریندر مودی کے دفتر میں موصول ہوگیا ہے تاہم وزیراعظم کے دیگر مصروفیات کی وجہ سے مودی کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔
خیال رہے کہ شہباز شریف نے دعوت نامہ ایس سی او کے تمام حکومتی سربراہان کو بھیجا۔ نریندر مودی کو دعوت نامہ ایس سی او طریقہ کارکے مطابق بھیجا گیا ۔ بھارت کی طرف سے انکار یا اقرار کا کوئی جواب نہیں آیا ۔ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں شیڈول ہے۔