|

وقتِ اشاعت :   August 26 – 2024

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات پر ردعمل میں کہا کہ مکمل تحقیقات کے حقائق ثبوت کے ساتھ سامنے لائیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ تخریب کاری کے واقعات پاکستان میں عدم استحکام پیداکرنےکی سازش ہے، دشمن سوچےسمجھے منصوبےکے تحت ملک میں انارکی پیدا کرنا چاہتا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ قانون نافذ کرنے  والے اداروں نے بروقت کارروائی کر کے 12 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، بلوچستان میں قیام امن کے لیے ہر ممکن اقدام کیے جائیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو چھپنےکی جگہ نہیں ملے گی، بلوچستان حکومت کے ساتھ رابطے میں ہوں، امن کی فضا برقرار رکھنےکے لیے مؤثر اقدامات کیےجا رہے ہیں، دہشتگردی کے واقعات میں شہدا کے لواحقین کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کو مستقل بنیادوں پر مانیٹرکیا جا رہا ہے۔