|

وقتِ اشاعت :   August 26 – 2024

وفاقی حکومت نے پبلک سیکٹر کی درآمدات کا 50 فیصد گوادر پورٹ کی طرف موڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے تصدیق کہ کہ حکومت نے گوادر پورٹ کا مالی اعتبار سے کارآمد منصوبہ بنانے کے لیے مذکورہ فیصلہ کیا ہے۔

مذکورہ فیصلہ جون 2024 میں وزیر اعظم کے دورہ چین کے بعد اعلیٰ سطح اجلاس میں لیا گیا جس کی صدارت وزیر اعظم شہباز شریف نے کی تھی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال سمیت سیکرٹری ریلوے اور دیگر متعلقہ حکام ایم ایل ون کے کراچی حیدرآباد سیکشن کے لیے چینی پیشکش پر غور کریں گے، اس کے مالی استحکام اور کراچی ملتان سیکشن کی تکمیل کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے کابینہ کے سامنے آئندہ اجلاس میں پیش کریں گے۔

بورڈ آف انویسٹمنٹ (بی او آئی) کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کی ہدایات کے مطابق تنظیم کو نئی شکل دینے اور اس کے انسانی وسائل کو بہتر بنانے کے لیے ایک منصوبہ تیار کرے۔