|

وقتِ اشاعت :   August 30 – 2024

بھارتی وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر نے پاکستان کے خلاف زہر اگل دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایس جے شنکر نے نئی دہلی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مستقل بات چیت کا دور ختم ہو چکا۔

بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ جہاں تک بات جموں و کشمیر کے مسئلے کی بات ہے وہ آرٹیکل 370 نےختم کر دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اب سوال یہ ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ کس قسم کے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں؟

ایس جے شنکر کا کہنا ہے کہ ہم ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے نہیں رہیں گے، معاملات چاہے مثبت سمت میں جائیں یا منفی ہم ردِ عمل دیں گے۔