|

وقتِ اشاعت :   September 2 – 2024

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بلوچستان کے وزیرِ اعلیٰ سرفراز بگٹی کی زرداری ہاؤس میں ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے درمیان بلوچستان کی سیاسی صورتِ حال پر بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر بلوچستان کے وزیرِ اعلیٰ نے بلاول بھٹو زرداری کو بلوچستان میں دہشت گردی کی حالیہ لہر اور اس پر قابو پانے کے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔

پی پی پی کے چیئرمین کو سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں بارشوں کے بعد کی سیلابی صورتِ حال اور اس پر قابو پانے کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔