وفاقی وزیر رانا تنویر حسین سے روس کے سفیر البرٹ پی خوریو نے ملاقات کی ہے۔
اعلامیے کے مطابق اس ملاقات میں صنعتی، زرعی اور اقتصادی تعاون کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
رانا تنویر حسین نے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، ہم روس کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ زرعی پیداوار بڑھانے کے لیے جدید زرعی مشینری کی ضرورت ہے، روس کے سرمایہ کاروں کو ملک میں سہولت دی جائے گی۔
دوسری جانب روسی سفیرالبرٹ پی خوریو نے کہا ہے کہ روس، پاکستان کو جدید زرعی مشینری دینےکے لیے تیار ہے۔
اُنہوں نے پاکستانی زرعی ماہرین کو روس کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔