|

وقتِ اشاعت :   April 28 – 2016

 اسلام آباد: عبدالرشید قتل کیس میں سابق پرویز مشرف کے وکیل نے اپنے موکل کی جانب سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست واپس لے لی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامرفاروق نے عبدالرشید قتل کیس میں پرویزمشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست کی سماعت کی، سماعت کے دوران پرویزمشرف کے وکیل ملک طاہرنے موقف اختیار کیا کہ سیشن کورٹ کی جانب سے ان کے وارنٹ گرفتاری کے اجراء کے خلاف درخواست کی ضرورت نہیں، انہوں نے اپنے موکل کی ٹرائل کورٹ میں حاضری سے استثنیٰ کے لیے نئی درخواست دائر کردی ہے، اس لئے عدالت سے درخواست ہے کہ پرویزمشرف کے وارنٹ گرفتاری کےخلاف درخواست واپس لینے دی جائے۔ جس پر عدالت نے درخواست منظورکرلی۔ واضح رہے کہ اسلام آباد کی ماتحت عدالت نے لال مسجد کے نائب خطیب عبدالرشید اوران کی والدہ کے قتل سے متعلق مقدمے میں پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرکھے ہیں۔