جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ آئینی ترامیم سے بہت سی خطرناک شقوں کو کاٹ دیا گیا ہے۔
انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطرناک شقیں جے یو آئی نے کاٹیں، کریڈٹ بھلے کوئی اور لینے کی کوشش کرے۔
کامران مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ جو آرٹیکل ایک اور آرٹیکل 199 سے متعلق ہونے جا رہا تھا وہ بہت برا تھا، ابھی بھی بہت سارے تحفظات باقی ہیں۔
دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام کا اہم اجلاس آج شام 4 بجے طلب کر لیا گیا۔
اجلاس مولانا فضل الرحمٰن کی زیرِ صدارت ہو گا جس میں جے یو آئی کے ارکانِ قومی اسمبلی اور سینیٹرز شرکت کریں گے۔