|

وقتِ اشاعت :   5 hours پہلے

جماعتِ اسلامی پاکستان کے رہنما مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ اگر وزیرِ اعظم شہباز شریف دورۂ امریکا سے واپسی پر اپنے ساتھ ڈاکٹر عافیہ کو واپس نہیں لے کر آئے تو قوم معاف نہیں کرے گی۔

مشتاق احمد خان نے  اپنے بیان میں کہا ہے کہ پرویز مشرف نے ساڑھے 5 ہزار ڈالرز کے بدلے ڈاکٹر عافیہ کو امریکا کے حوالے کیا، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی چابی امریکا میں نہیں اسلام آباد میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانیٔ پاکستان قائد اعظم، علامہ محمد اقبال اور لیاقت علی خان بھی فلسطینیوں کے لیے آواز اٹھاتے رہے۔

مشتاق احمد خان کا کہنا ہے کہ ہر ملٹری آپریشن کے بعد حکومت دعویٰ کرتی ہے کہ دہشت گردوں کی کمر توڑدی ہے، دہشت گردوں کی کمر تو نہیں توڑی گئی تاہم ہماری معیشت کی کمر ضرور ٹوٹ گئی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے امریکا میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہمدردانہ بنیادوں پر رہائی کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے دورۂ اقوام متحدہ (یو این) میں بھی امریکی حکام کے سامنے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا معاملہ اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں اٹارنی جنرل پاکستان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کر دیا ہے۔

اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ حکومت کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہمدردانہ بنیادوں پر رہائی کی اپیل پر کوئی اعتراض نہیں۔ 

انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس کوئی وجہ نہیں کہ وہ ہائی کورٹ کی اپیل کے ساتھ نہ کھڑی ہو۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *