|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف سے جو باتیں ہونی تھیں ہو گئی ہیں۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہر طرف کمزوریاں ہیں، ملک میں سیاسی اوراقتصادی لحاظ سے کمزوریاں ہیں، ابھی بھی اطمینان کا ماحول نہیں پایا جاتا اور ملک میں آئینی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ اب توایک نیا مسئلہ سامنے ہے ، آئین کا مسئلہ ہے، آئینی ترمیم کے بارے میں ان سے پوچھیں جو لانے والے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمیں آئین کے مطابق چلنا چاہیے، ہرادارہ اپنی حدود میں کام کرے تو ملک ترقی کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا کسی کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہوا، نواز شریف سے جو باتیں ہونی تھیں ہو گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی کارکن کی گرفتاری کے حق میں نہیں، یہ چیزیں غیر جمہوری عمل ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *