|

وقتِ اشاعت :   September 24 – 2024

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ میٹنگ کل ہوگی۔ امید ہے آئی ایم ایف 7 ارب ڈالر پروگرام کی منظوری دے گا۔

ایک بیان میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پالیسی ریٹ کم ہو رہا ہے، سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ حکومتی اقدامات سے مہنگائی کی شرح میں کمی آرہی ہے، ملک میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سی پیک فیز ٹو کا آغاز ہونے جارہا ہے، سی پیک فیز ون انفرااسٹرکچر کی تیاری پر مشتمل تھا۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ نجی شعبہ ملکی معیشت کو ترقی دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔