وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ باتیں ہو رہی تھیں کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائےگا، آئی ایم ایف کو لیٹر بھی لکھےگئے مگر آج سارے اشاریے مثبت ہیں۔
وزیر اطلاعات نے نیو یارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ترکیے کے صدر نے بھی پاکستان کی معاشی بحالی کی تعریف کی، پاکستان ڈیفالٹ کر جانے کی باتیں ہوتی تھیں، آئی ایم ایف کو لیٹر بھی لکھےگئے مگر آج سارے اشاریے مثبت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ طالبان کو واپس لانے کی پالیسی غلط تھی، اس کے اثرات خیبر پختونخوا میں نظر آرہے ہیں، امریکا نے کیا ڈیمانڈ کی تھی کہ جس کے جواب میں ابسلوٹلی ناٹ کہا گیا تھا۔
وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ جنرل اسمبلی میں وزیر اعظم کا خطاب معمول سے ہٹ کر اور تاریخی ہوگا جبکہ بنگلادیش کے ساتھ تعلقات بحال ہو رہے ہیں اور پی آئی اے کی بڈنگ براہ راست نشر کی جائے گی۔
ایکس کی بندش سے متعلق عطا تارڑ نے کہا کہ معاملہ عدالت میں ہے، عبوری حکومت نے عدالت میں جواب جمع کرایا تھا کہ ایکس پر فحش مواد کو کھلی چھوٹ ہے جبکہ انٹر نیٹ خلل کا مسئلہ چار 5 دن آیا تھا جو اب حل ہو چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ علیحدگی پسند تنظیمیں یہاں فعال ہیں، پاکستان کی سالمیت کا معاملہ ہے جس پر وزارت داخلہ کو خدشات ہیں۔