|

وقتِ اشاعت :   April 29 – 2016

تربت: الیکشن کمیشن آف پاکستان اسلام آبادنے حلقہPB-50کیچIIIکے ضمنی الیکشن کانتیجہ روک کر 10مئی کو امیدواروں اور ریٹرننگ افسر ودیگر کوطلب کرلیا ‘ 19اپریل کو حلقہPB-50کیچIIIکے5پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ کے بعد الیکشن کمیشن نے غیرحتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے امیدوار حاجی اکبر آسکانی کو کامیاب قراردیاتھا جس پر نیشنل پارٹی کے امیدوارکہدہ محمد اکرم دشتی نے اسلام آباد جاکر الیکشن کمیشن آف پاکستان میں درخواست دائرکردی جس پر 28اپریل کو سماعت ہوئی اور الیکشن کمیشن نے نتائج روک کر10مئی کو تمام 7امیدواروں ‘ ریٹرننگ افیسر ‘ ڈپٹی کمشنر ‘ اے آر او کو طلب کرلیا۔