|

وقتِ اشاعت :   6 hours پہلے

وزیراعظم شہبازشریف نے پنجگور میں بے گناہ مزدوروں کے قتل کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سے رپورٹ طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور میں کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں نے ایک اور بزدلانہ حرکت کی ہے ۔ گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے سات بے گناہ مزدوروں کو بے دردی سے قتل کر دیا۔ جاں بحق تمام افراد کا تعلق جنوبی پنجاب سے تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مجرموں کو کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ۔ شہبازشریف کا کہنا ہے پاک سرزمین سے ہر قسم کی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہیں ۔ بلوچستان حکومت نے دہشت گردوں سے چن چن کر بدلہ لینے کا اعلان کر دیا۔

صدرمملکت آصف علی زرداری نے بھی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ کہا نہتے مزدوروں کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد عناصر کے خلاف موثر کارروائی کی جائے ۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا نہتے مزدوروں پر فائرنگ کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔ تمام تر ہمدردیاں جاں بحق مزدوروں کے لواحقین کے ساتھ ہیں ۔ غم کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 
 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *