|

وقتِ اشاعت :   6 hours پہلے

پاکستان اور روس کے درمیان دو طرفہ سرمایہ کاری کے حوالے سے بڑی پیشرفت سامنے آگئی۔ دونوں ممالک کے درمیان اہم شعبوں میں باہمی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوگئے۔

ایم او یو کی تقریب پاک روس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فورم کے موقع پر ہوئی جس میں وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ، مواصلا اور نجکاری عبدالعلیم خان نے بھی شرکت کی۔ بزنس فورم میں روس کے نائب وزیر تجارت الیکسی گروزدیو بھی موجود تھے۔

تقریب میں روس کے وزیر ٹرانسپورٹ کے ایڈوائزر ایوگینے فیڈ چک نے بھی شرکت کی۔ایم او یوز کی تقریب میں روس اور پاکستان کے سینیٹرز بھی شریک ہوئے۔

ایم او یوز کے تحت تجارت، سرمایہ کاری، سیاحت اور دیگر شعبوں میں مشترکہ کاروباری سرگرمیاں ہوں گی۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ دورے کا مقصد دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹی اور سرمایہ کاروں کو نزدیک لانا ہے۔ پاکستان اور روس کے مابین مفاہمت یاداشتوں پر دستخط خوش آئند اور نیک شگون ہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *