|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال اور ملائیشیا کے وزیرِ تجارت ٹینگکو ظفرالعزیز کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے اہم ملاقات ہوئی۔

اس ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے وزرائے تجارت نے دو طرفہ تجارتی مواقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی چاول اور حلال گوشت کی ملائیشیا کو برآمدات بڑھانے اور دونوں ممالک کے درمیان کاروباری روابط مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ملائیشیا نے پاکستان سے گوشت کی برآمدات کے عمل کو آسان بنانے کی یقین دہانی بھی کروائی۔

پاکستان کی جانب سے کاروباری اور سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

 جام کمال نے ملائیشیا کے ساتھ تجارتی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *