|

وقتِ اشاعت :   October 9 – 2024

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کراچی ایئرپورٹ کے قریب ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے ساتھ گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آزادی اظہار اور پرامن اجتماع کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مظاہرین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پرامن طریقے سے مظاہرہ کریں اور تشدد سے باز رہیں۔

میتھیو ملر نے پاکستانی حکام سے انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کے احترام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے قوانین اور آئین کے احترام کو یقینی بنایا جائے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے کام کیا جائے۔