|

وقتِ اشاعت :   October 12 – 2024

 کوئٹہ: کول مائنز پر حملے کے واقعے کے خلاف لیبر تنظمیوں نے ہڑتال کردی، کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں نے احتجاجاً کام بند کردیا۔

 احتجاج کے حوالے سے پشتونخوامیپ کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر نواب ایاز جوگیزئی اور دیگر نے پریس کانفرنس کانفرنس کی جس میں مزدوروں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا بصورت دیگر کام بند کرنےکی دھمکی دی گئی۔

لیبر فیڈریشن کے ضلعی صدر امبر خان یوسف زئی نے کہا ہے کہ جب تک مزدوروں کو تحفظ فراہم نہیں کیا جاتا کا م بند رہے گا، گزشتہ روز 20 مزدور شہید کیے گئے یہ واقعہ افسوس ناک ہے۔

رہنما پی کے میپ نواب ایاز جوگیزئی نے کہا کہ دکی میں مزدوروں کا قتل دلخراش واقعہ ہے، دکی واقعہ میں 20 مزدور شہید اور 8 کے قریب زخمی ہوئے، دکی واقعہ پہلا اور آخری نہیں ہے آئے روز ایسے واقعات میں اضافہ ہورہاہے،76 سال سے اس ملک میں چھوٹی قوموں کا استحصال ہورہا ہے۔