|

وقتِ اشاعت :   October 17 – 2024

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم پر مذاکرات چل رہے ہیں۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جیسے ہی مذاکرات ختم ہوں گے ترمیمی بل پیش کر دیا جائے گا۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سینیٹ اجلاس آج چلایا جائے گا، مولانا فضل الرحمٰن کی خصوصی کمیٹی سے بات چیت چل رہی ہے۔

دوسری جانب چیئرمین تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومتی بینچز سے 7 ممبران ترمیم کے حق میں ووٹ نہیں دیں گے۔

پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت کے ووٹ صرف ان کی کتابوں میں پورے ہیں۔