اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کی ہلاکت غزہ جنگ کے خاتمے کا آغاز ہے۔
اسرائیلی وزیر خارجہ نے گزشتہ روز غزہ میں ایک عمارت پر بمباری کے نتیجے میں یحییٰ سنوار سمیت حماس کے 4 رہنماؤں کے قتل کا دعویٰ کیا تھا تاہم حماس کی جانب سے اس حوالے سے کہا گیا کہ باقاعدہ تصدیق کے بعد اس حوالے سے بیان جاری کیا جائے گا۔
اب اس حوالے سے اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کا بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ حماس سربراہ یحییٰ سنوار کی ہلاکت غزہ جنگ کے خاتمے کا آغاز ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں نیتن یاہو نے بتایا کہ یحییٰ سنوار کو جمعرات کے روز رفح میں آئی ڈی ایف کے بہادر جوانوں نے مارا۔
یاد رہے کہ اسماعیل ہنیہ کی ایران میں شہادت کے بعد یحییٰ سنوار کو حماس کا نیا سربراہ منتخب کیا گیا تھا۔ اسرائیل یحییٰ سنوار کو 7 اکتوبر کے حملے کا ماسٹر مائنڈ تصور کرتا ہے۔
Leave a Reply