|

وقتِ اشاعت :   October 22 – 2024

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم وقت کی ضرورت ہے۔

اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا جاری ہے جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم وقت کی ضرورت ہے، اپوزیشن نے ترمیم کی ایک ایک شق پر سودے بازی کی کوشش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے آئینی ترمیم میں اتفاق رائے کیلئے بھرپورکوششیں کیں۔