وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو گہرا کرنے میں یو ایس پی بی سی کی خدمات کو سراہتے ہیں۔
وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی یو ایس پاکستان بزنس کونسل کے ظہرانے میں شرکت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا امریکی کمپنیوں کو حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ذریعے فراہم کردہ ون ونڈو سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان میں 80 سے زائد امریکی کمپنیوں کی موجودگی 240 ملین کی مضبوط مارکیٹ میں منافع بخش مواقع کی گواہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یو ایس پی بی سی کو دورے سے پاکستان میں باہمی فائدہ مند شراکت داریوں کو تلاش کرنے کا موقع ملے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی کمپنیوں کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔
Leave a Reply