|

وقتِ اشاعت :   October 29 – 2024

ایم ڈی کیٹ میں 97 فیصد نمبر لینے والے طلباء کو ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی میں طلب کرلیا گیا۔

طلب کیے گئے اسٹوڈنٹس کا تعلق مختلف اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈز سے ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ طلباء یکم نومبر کو دن 12 بجے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں پیش ہوں۔

نوٹس کے مطابق عملی طور پر کسی بھی طالب علم کے لیے اتنے زیادہ نمبر حاصل کرنا ممکن نہیں، شبہات ہیں کہ طلباء پرچہ لیک ہونے میں ملوث اور حقائق سے بخوبی واقف ہیں۔

نوٹس کے مطابق منصفانہ عمل کے لیے طلباء کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا، سائبر کرائم کے دفتر میں طلباء کا فرضی امتحان بھی لیا جاسکتا ہے۔

سائبر کرائم حکام کے مطابق ریکارڈ پر دستیاب شواہد کی بنیاد پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *