|

وقتِ اشاعت :   October 31 – 2024

وزیرِاعظم شہباز شریف نے قطر کے وزیرِ اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی سے ملاقات کی ہے۔

دوحہ میں ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

شہباز شریف نے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں قطر کے تعاون کو سراہا اور مختلف شعبوں میں قطر کی مسلسل حمایت پر اظہارِ تشکر کیا۔

انہوں نے اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور قطر میں موجود پاکستانیوں کی میزبانی کرنے پر قطر کا شکریہ ادا کیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ پاکستانی دونوں ممالک کی ترقی میں ایک پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

شہباز شریف اور قطری وزیرِ اعظم نے عالمی اور علاقائی مسائل پر بھی تبادلۂ خیال کیا اور دونوں رہنماؤں نے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پُرامن حل اور باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

 

وزیرِ اعظم نے غزہ تنازع پر قطر کے اصولی مؤقف، خطے میں امن کے فروغ کے لیے قطر کی کوششوں کو سراہا اور غزہ کے عوام کے لیے قطر کے انسانی ہمدردی کے اقدامات اور سفارتی کوششوں کی تعریف کی۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *