وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے مستونگ دھماکے کو بزدلانہ اور وحشیانہ قرار دے دیا۔
انہوں نے مستونگ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستونگ دھماکا ایک بزدلانہ اور وحشیانہ فعل ہے، معصوم جانوں کا ضیاع ناقابلِ معافی جرم ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانا ضروری ہے، قوم کے عزم کو کمزور نہیں ہونے دیں گے، دہشت گردی کے خلاف مشترکہ اقدامات کو مؤثر بنانے کی ضرورت ہے۔
خیالہ رہے کہ آج مستونگ میں گرلز ہائی اسکول سول اسپتال چوک پر بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں 5 اسکول کے بچے، 1 پولیس اہلکار اور 1 راہ گیر شامل شامل ہے جبکہ زخمیوں میں بھی زیادہ تر اسکول کے بچے شامل ہیں، جن کی عمریں 10 سے 13 سال ہیں۔ زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ریموٹ کنٹرول دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا۔
Leave a Reply