|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صحافیوں کو مختلف خطرات، مصیبتوں اور صعوبتوں کو جھیلنا پڑتا ہے۔

صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن پر پیغام میں وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ دنیا بھر میں صحافی دنیا کو باخبر رکھنے کے لیے دن رات مصروفِ عمل رہتے ہیں۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ تنازعات اور جنگوں میں صحافی اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر رپورٹنگ کرتے ہیں، سچ کے داعی صحافیوں کو پابندیوں، تشدد، دھمکیوں، اغواء اور قتل جیسے خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے صحافیوں کے تحفظ اور ان کے حقوق کی پاسداری کے لیے ترجیحی اقدامات کیے، صحافی و میڈیا ورکرز کے تحفظ کا ایکٹ 2021ء پاس کیا گیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ صحافیوں کے لیے ہیلتھ انشورنس بھی وفاقی حکومت کا اہم اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں درجنوں صحافیوں کو دانستہ قتل کر کے سچ کا راستہ روکا گیا، صحافیوں کے قتلِ عام پر اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے، صحافیوں کے تحفظ کے بغیر آزادیٔ صحافت ممکن نہیں۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *