|

وقتِ اشاعت :   18 hours پہلے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ ہفتے بینک ڈکیتی اور کیش وین لوٹنے والے ملزم کو 7 روز بعد کیپٹی سٹی پولیس نے گرفتار کرکے اس کے قبضے سے لوٹی گئی رقم اور وارداتوں میں استعمال کیا جانے والا اسلحہ برآمد کرلیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کو پولیس کی تحقیقاتی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گرفتار کیا۔

اسلام آباد پولیس نے بیان میں بتایا کہ ملزم کو پنجاب کے ضلع سرگودھا سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے وارداتوں کے دوران لوٹی گئی رقم اور استعمال کیا جانے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔

ملزم نے 28 اکتوبرکو سیکٹر جی 15 میں بینک ڈکیتی کی تھی اور کیش وین پرفائرنگ کی تھی، اس کے علاوہ 29 اکتوبر کو جی 9 اور جی 14 مراکز میں واقع بینکوں کو لوٹا تھا، دونوں ڈکیتیوں کے دوران فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور دس زخمی ہوئے تھے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *