|

وقتِ اشاعت :   November 6 – 2024

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اشیائے خورونوش اور شرح سود میں کمی ملکی معیشت میں بہتری کی علامات ہیں جبکہ پوری دنیا میں مرغی اور دالوں کی قیمتیں کم ہوئی ہیں لیکن یہاں نہیں ہوئیں۔

محمد اورنگزیب نے کراچی میں فیوچر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترسیلاتِ زر بڑھ رہی ہیں، زرِمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہیں جبکہ رواں مالی سال کریڈٹ ریٹنگ ’بی‘ کروانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں مرغی اور دالوں کی قیمتیں کم ہوئی ہیں لیکن یہاں نہیں ہوئیں، مرغی اور دالوں کی قیمتوں میں اضافہ برداشت نہیں کریں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ مڈل مین عوام کو فائدہ پہنچانے میں رکاوٹ نہ بنے۔

وزیرِ خزانہ نے کہا کہ اب یہ معاملہ ای سی سی کے ہر اجلاس میں آئے گا، پرائس کمیٹیوں سے کوآرڈینیشن ہوگی، جبکہ ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے انسانی مداخلت کم اور کرپشن قابو کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب صنعتوں کو مراعات بغیر اہداف کے نہیں دیں گے، نجی شعبے کی استعداد بڑھانا ہوگی۔

محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ معیشت کا ڈی این اے برآمدات پر مبنی معیشت کے ذریعے بدلنا ہوگا، آبادی کا بڑھنا ایسا بم ہے جو پھٹ چکا ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *