|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ جہاں دو طرفہ تعلقات کی بات ہوگی ساتھ چلیں گے لیکن جہاں ضرورت ہوئی بھرپور اختلاف کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ غزہ لبنان اور عراق میں جنگ بندی ضروری ہے اس معاملے پر کوئی بات نہیں ہوسکتی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ نسل کشی بند ہونی چاہیے اور نئی امریکی حکومت کو جنگ بندی کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے، جنگ بندی اقوام متحدہ سمیت کسی بھی فورم پر ہو خیرمقدم کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں نہیں لگتا کہ ٹرمپ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے کہیں گے، ایک شخص کی خاطر کوئی بھی اپنے تعلقات خراب نہیں کرے گا۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ امریکا میں بھی اسٹیبلشمنٹ کی حکومت ہے، وہاں پاکستان سے زیادہ مضبوط اسٹیبلشمنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *