|

وقتِ اشاعت :   5 hours پہلے

پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ کا کہنا ہے کہ مشترکہ کوششوں سے پاک چین دوستی مسلسل پروان چڑھ رہی ہے، عملی تعاون میں جامع پیشرفت ہوئی ہے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے چینی سفارت خانے میں چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ سے ملاقات کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے  چینی سفیر نے کہا کہ چین دو طرفہ سیکیورٹی تعاون کو مزید آگے بڑھانے اور پاکستانی اداروں کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے تیار ہے۔

چینی سفیر نے چینی وزیرِ اعظم کے دورۂ پاکستان پر بہترین انتظامات پر وزیرِ داخلہ کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات کے دوران جیانگ زی ڈونگ نے وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے صدر مملکت آصف علی زرداری کی صحت سے متعلق دریافت کیا، ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

چینی سفیر کا کہنا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کو خط لکھا ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *