|

وقتِ اشاعت :   5 hours پہلے

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ اسموگ کو کم کرنے کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت بھی اسموگ کے معاملے پر فکر مند ہے، اس کے خاتمے کے لیے بھارت کو بھی کام کرنا ہو گا، ن لیگ نے ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات پر توجہ دی ہے۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب کا کہنا ہے کہ اسموگ کم کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات کریں گے، ہوا کا رخ جب بھی لاہور کی جانب ہوتا ہے تو اسموگ بڑھ جاتی ہے، کچھ روز پہلے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی طبیعت خراب تھی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اسموگ کی صورتِ حال کو دیکھتے ہوئے اسکولوں کو کھولنے یا بند کرنے کا فیصلہ کریں گے، فی الحال 17 نوبر تک اسکول بند ہیں، مزید حالات کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کریں گے، امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس ہفتے بھی اسموگ شدید رہنے کا امکان ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *