|

وقتِ اشاعت :   November 12 – 2024

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ موسمیاتی فنانس پر دنیا کو ادائیگی کرنا ہوگی ورنہ انسانیت کو قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق کانفرنس کوپ 29 کے دوسرے دن خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم عالمی درجہ حرارت کو 1.5 ڈگری سیلسیس تک محدود کرنے کے حتمی مرحلے میں ہیں.

انہوں نے کہا کہ فوسل فیولز کو دو گنا کرنا مضحکہ خیز ہے، جی 20 کو موسمیاتی ایکشن پر قیادت کرنی چاہیے۔

انتونیو گوتیرس نے کہا کہ کوپ 29 میں موسمیاتی فنانس کی راہ میں حائل دیوار گرا دینی چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوپ 29 میں ترقی پذیر ممالک کو خالی ہاتھ نہیں رہنا چاہیے۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *