کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ اللہ مندوخیل نے کہا ہے کہ حکومت سے مذاکرات کی ناکامی کے بعد آج بلوچستان کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں مکمل طور پر او پی ڈی غیر معینہ مدت تک بند رہے گی اور اس دفعہ ہڑتال ختم کر نے کا اعلان صرف اور صرف ڈاکٹرز کے مسائل کے حل کی نوٹیفکیشن سے مشروط ہے اور عوام کی مفاد کی خاطر ایمر جنسی بند نہیں رہے گی اور ڈاکٹروں پر لاچارج اور تشدد میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرینگے اگر مسئلہ حل نہ ہوا تو عدالت سے رجوع کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول ہسپتال میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر ڈاکٹر یاسر خوستی اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا ہے کہ 7 اپریل2016 (عالمی یوم صحت) کو جو ہم نے ایک پرامن ریلی نکالی تھی اس پر حکومت کی طرف سے جس بربریت کا مظاہرہ کیا گیا وہ آپ کے سامنے تھا جس کے نتیجے میں ینگ ڈاکٹرز کے درجن سے زائد ڈاکٹر ز شدید زخمی اور پانچ ڈاکٹرز گرفتار ہوئے تھے اس کے بعد9 اپریل کو ہمارے پاس ایک اعلیٰ سطح کی حکومتی کمیٹی آئی جو کہ وزیر داخلہ سرفراز بگٹی ، وزیرتعلیم عبدالرحیم زیارتوال، وزیر صحت رحمت صالح بلوچ، اراکین اسمبلی شمع اسحاق، لیاقت آگا، نصراللہ زیرے، ترجمان صوبائی حکومت انوارالحق کاکڑ اور سیکرٹری ہیلتھ پر مشتمل تھی کمیٹی نے سب سے پہلے ہمیں یہ کہا کہ ہم بلوچ پشتون روایت کے مطابق آپ کے پاس میڑو مرکہ لے آئے ہیں آپ ہمارے یہ میٹر اور مرکہ قبول کر نا ہم ینگ ڈاکٹرز کے تمام مسائل کو حل اور ڈاکٹر ز پر تشدد میں ملوث عناصر کو20 اپریل تک منظر عام پر لا کر انہیں سزادیں گے ینگ ڈاکٹرز نے حکومتی کمیٹی کے ارکان کے قبائلی حیثیت، عوام کی مشکلات اور قبائلی روایات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہڑتال ختم کر نے کا اعلان کیا اور یہ امید رکھی کہ حکومت ینگ ڈاکٹرز کو اس معاشرے کا حصہ سمجھتے ہوئے انصاف دلائے گی لیکن افسوس20 اپریل آیا لیکن ان کی طرف سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی اس دوران ہماری ایک میٹنگ وزیراعلیٰ بلوچستان کے ساتھ16 اپریل کو ہوئی جس میں ہمیں وزیراعلیٰ بلوچستانن ے انصاف کی یقین دہائی کرائی اور21 اپریل کو ینگ ڈاکٹرز کو دوبارہ وزیراعلیٰ کی طرف سے ایک میٹنگ میں بلایا گیا اور اس میٹنگ میں طے پایا کہ تین دن میں ڈاکٹرزپر تشدد میں ملوث عناصر کو منظر عام پر لایا جائیگا اور بلوچستان کے ہسپتالوں اور ڈاکٹرز کے مسائل کے حل کیلئے وزیر صحت رحمت صالح بلوچ کی سر براہی میں ایک کمیٹی بنائی جوکہ سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری ایس این جی اے ڈی، سیکرٹری صحت اور ینگ ڈاکٹرز کے دو نمائندوں پر مشتمل ہوگاینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ اللہ مندوخیل نے کہا ہے کہ حکومت سے مذاکرات کی ناکامی کے بعد آج بلوچستان کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں مکمل طور پر او پی ڈی غیر معینہ مدت تک بند رہے گی اور اس دفعہ ہڑتال ختم کر نے کا اعلان صرف اور صرف ڈاکٹرز کے مسائل کے حل کی نوٹیفکیشن سے مشروط ہے اور عوام کی مفاد کی خاطر ایمر جنسی بند نہیں رہے گی اور ڈاکٹروں پر لاچارج اور تشدد میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرینگے اگر مسئلہ حل نہ ہوا تو عدالت سے رجوع کرینگے۔