اک ترکیہ تعلقات پائیدار شرکت داری میں بدل رہے ہیں۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ترکیہ کے ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت۔ پاکستان برادر ملک ہے، جلد اسلام آباد کا دورہ کروں گا، وزیر داخلہ ترکیہ
وزیرداخلہ محسن نقوی سے ترکیہ کے وزیر داخلہ کی ملاقات،وزیر داخلہ ترکیہ کی پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کے لیے تعاون کی یقین دہانی
اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایانے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک ترکیہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ترکیہ میں 3 پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ترکیہ کے ساتھ تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان اور ترکیہ گہرے مذہبی رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ پاک ترکیہ تعلقات پائیدار شرکت داری میں بدل رہے ہیں۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے ترکیہ کے ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔ ترکیہ کے وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان برادر ملک ہے، جلد اسلام آباد کا دورہ کروں گا، ترکیہ کے وزیر داخلہ نے پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کے لیے تعاون کی یقین دہانی کی۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 23 اکتوبر کو انقرہ میں دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب ہے نہ علاقے، دہشتگردی کا خاتمہ اس وقت ایک عالمی چیلنج ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام عالم کو اس ناسور سے نمٹنے کیلئے جامع اقدامات اور مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے ساہا انٹرنیشنل ایکسپو پر بہترین انتظامات اور مہمان نوازی پر ترکیہ کے وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا۔
Leave a Reply