|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

سبی:حلقہ پی بی 8سبی کم لہڑی میں ضمنی انتخابات میں پا کستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار سردار کوہیار خان ڈومکی غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق، بھا ری اکثیریت سے کامیاب ہو گئے

جبکہ انکے مد مقابل سبی اتحاد کے امیدوار میر اصغر مری نے الیکشن کا با ئیکاٹ کے باوجود دوسرے نمبر پر رہے جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار خان ولی خان مر غزانی، اور پشتون خواہ ملی عوامی پا رٹی کے امیدوار سید نور احمد شاہ خجک تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہے، تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پا رٹی کے صوبائی وزیر بلدیات سردار سر فراز خان ڈومکی کے وفات کے بعد خالی ہو نے والی نشست پر الیکشن کمیشن آف پا کستان نے 17نومبر کو الیکشن کا اعلان کیا تھا

جوکہ سبی پی بی 8سبی کم لہڑی کی نشست پر پاکستان پیپلز پا رٹی نے انکے بڑے صاحبزادے سردار کوہیار خان ڈومکی کو ٹکٹ جا ری کیا تھا

غیر حتمی ،غیر سرکا ری نتا ئج کے مطابق سردار کوہیار خان ڈو مکی بھا ری اکثیریت سے کامیاب ہو گئے جبکہ انکے مد مقابل سبی اتحاد کے آزاد امیدوار میر اصغر مری دوسرے نمبر پر رہے

جبکہ پی ٹی آئی اور پشتونخواہ کے امیدوار تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہے ضلعی انتظا میہ کی جا نب سے سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیئے گئے تھے

جبکہ صوبا ئی حکومت اور چیف الیکشن کمیشن آ ف پا کستان کی جانب سے ایف سی بھی شہری اور دیہی علا قوں میں تعینات کی گئی تھی جبکہ ایف سی کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیا رت بھی دیئے گئے تھے رات گئے تک غیر حتمی اور غیر سر کاری نتا ئج کے مطابق پاکستان پیپلز پا رٹی کے سردار کوہیار خان ڈومکی بھا ری اکثیریت سے کامیاب قرار پا ئے

جبکہ سبی اتحاد کے امیدوار میر اصغر مری دوسرے نمبر پر رہے سردار کوہیار کی کا میا بی کی خوشی میں انکے حامی مختلف علا قوں میں ہوائی فا ئرنگ کرتے رہے جبکہ انتخابی دفتر میں انکی کامیابی کی خوشی میں رات گئے تک جشن کا سماں رہا ایک جیالے ایک دوسرے کو مبارک دیتے رہے اور مٹھائیاں تقسیم کئے۔


سبی اتحاد کے آزادامیدوار میر اصغر خان مری نے ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کردیا ہے ،ضمنی انتخابات میں وزیراعلیٰ بلوچستان سمیت تمام سرکاری مشینریز ہمارے مخالف امیدوار حکومتی جماعت پیپلز پارٹی سردار کوہیار خان ڈومکی کو کھل کرسپورٹ کررہی ہیہمارے ایجنٹوں کو تحصیل لہڑی میں جانے نہیں دیا گیا ہے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے انتخابی کیمپ میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر آل مری اتحاد کے چیئرمین مہر دین مری،جنرل سیکریٹری میر جہانگیر مری،میر شفقت مری،سبی اتحاد کے ملک آزاد خان خجک، میر شہباز خان باروزئی، ملک احمد خان خجک، میر فیصل بنگلزئی، میر طارق حمید بنگلزئی، ملک ظفر سلطان باگڑانی، حاجی دین محمد باگڑانی، و ڈیرہ خیر بخش ڈومکی، فرید افغان، و ڈیرہ ستار مری، یار محمد بنگلزئی، میر اسلم گشکوری، راجہ افتخار گیانی، ملک اسفند سیلاچی، سردار ابراہیم خان باروزئی، میر مظہر جبار، ڈاکٹر اللہ داد لونی، ملک احمد خان لونی، ملک مجیب خان خجک، ملک محمد اکبر دیپال، مولانا محمد ادریس، میر سلیم مرغزانی، عبدا لسعید خجک سمیت دیگر قبائلی معتبرین، حمایتی ساتھی سینکڑوں کی تعداد میں موجود تھے

میر اصغر خان مری نے کہاکہ حلقے کی ایک تحصیل لہڑی کو نوگو ایریا بنا دیا گیا ہیتحصیل لہڑی کے39پولنگ اسٹینز میں ہمارے ایک بھی پولنگ ایجنٹس کو نہیں چھوڑا گیاانہوں نے کہا کہ تحصیل لہڑی میں جمہوری نظام کو مسلح افراد کے جھتوں کو راستوں پربٹھا کر سبوتاڑ کیا گیا

انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن نہیں سلیکشن ہے جسے ہم کسی صورت بھی قبول نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنز پران سرکاری ملازمین کوتعینات کیا گیا ہے

جو کل تک پیپلز پارٹی کے امیدوار کے حق میں الیکشن مہم چلا رہے تھے حکومتی مشینریز کا جانبدار ہونے سے بلوچستان اور سبی کے نوجوانوں کا پارلیمانی سیاست سے اعتماد اٹھ چکا ہے

انہوں نے کہا کہ اگر الیکشن کمیشن نے سلیکشن ہی کروانا تھا تو الیکشن کا ڈھنڈھورا پیٹنا چھوڑا جایانہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں مبینہ دھاندلی کاپلان ایک ماہ پہلے بنایا گیا تھاایسے رویوں سے بلوچستان کے حالات مزید خراب ہوں گیا

نہوں نے کہا کہ ملک میں بدقسمتی کے ساتھ ہر دور میں جمہوریت اور جمہوری نظام کا گلہ گھونٹا جاتا ہیضمنی الیکشن سے بائیکات سے مقتدر حلقوں پر کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن ہماری سے اس نظام کے خلاف بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہوگااس لئے میں ضمنی الیکشن سے احتجاجاً بائیکاٹ کا اعلان کرتا ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *