|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

وزیرِاعظم شہبازشریف کی زیرِ صدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس مؤخر کردیا گیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سےاجلاس طلبی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔نوٹیفکیشن کےمطابق نیشنل ایکشن پلان پر اپیکس کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا، اجلاس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال سے متعلق امور پر غور کیا جائے گا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،وفاقی وزرا، وزیراعظم آزاد کشمیر اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ عسکری قیادت بھی اجلاس میں شریک ہوگی۔

وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی، وزیرمذہبی امور کے علاوہ نادرا اور ایف بی آر کے چیئرمین اور چیف کمشنر اسلام آباد کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *