|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

جمیعت علمائے اسلام کے رہنما عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی آئین کے دائرے میں احتجاج کرنا چاہتی ہے تو اس کا حق ہے لیکن 9 مئی دہرانا چاہتی ہے تو کیا کہا جاسکتا ہے۔

اس سوال پر کہ آپ سمجھتے ہیں کہ 9 مئی کے پیچھے پی ٹی آئی تھی؟ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ظاہر ہے جو کچھ ہوا وہ پی ٹی آئی نے کیا، احتجاج تھا یا جو تھا، ناپسندیدہ عمل تھا۔

میڈيا سے گفتگو میں عبدالغفور حیدری نے کہا کہ علی امین گنڈا پور غیر سنجیدہ انسان ہيں، ایک ریاست کی اہم پوسٹ پر بیٹھ کر مار دھاڑ کی باتیں کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اپنے پلیٹ فارم پر احتجاج کر رہی ہے تو ان سے کیوں رابطہ کرے گی۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *