|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکرات میں بات آگے نہ بڑھنے پر ہر صورت احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ اگر کل تک مذاکرات کے حوالے سے بات آگے بڑھتی ہے تو ٹھیک ہے ورنہ ہمارا احتجاج ضرور ہوگا کیونکہ ہمارے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں چھوڑا گیا۔

فیصل چوہدری کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ 9 مئی کے بعد میں نے دوسری دفعہ احتجاج کی کال دی ہے، کوئی ڈیل نہیں ہورہی، مذاکرات ہمارے مطالبات پر ہونگے اور مذاکرات ان ہی سے ہونگے جن کے پاس اصل طاقت ہے، تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے، کل تک مذاکرات آگے بڑھے تو احتجاج نہیں جشن ہوگا۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ پر امن احتجاج کی کال دی ہے، ہمیں جلسے نہیں کرنے دیے جاتے جب کہ احتجاج پر ایک ارب روپے کے اخراجات کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے 24 نومبر کو فیصلہ کن احتجاج کے طور پر دارالحکومت اسلام آباد کی جانب مارچ کی کال دی ہے جب کہ پارٹی کی طرف سے 26 ویں ترمیم کی واپسی، گرفتار کارکنان کی رہائی اور انتخابی مینڈیٹ کی واپسی کے مطالبات کیے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *