|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ امن و امان کے لیے موجود پولیس اور سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانا دہشت گردی ہے۔

بلاول بھٹو نے اسلام آباد میں رینجرز اہلکاروں پر حملے کی مذمت کی اور مطالبہ کیا ہے کہ رینجرز اور پولیس پر حملوں میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

اس حوالے سے انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہید اہلکاروں کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔

علاوہ ازیں وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ شر پسندوں نے قانون کی حکمرانی کو روندا، شہید اہلکاروں کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔

واضح رہے کہ سری نگر ہائی وے پر شر پسندوں نے رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی جس سے 4 رینجرز اہلکار شہید اور 1 شہری جاں بحق ہو گیا۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *