احتجاج ختم ہونے کے بعد بھی ملک کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس تاحال مکمل طور پر بحال نہ ہوسکی۔
انٹرنیٹ صارفین کو براؤزنگ اور ڈاؤن لوڈنگ میں مسائل کا سامنا ہے۔ سوشل میڈیا اپیلیکشنز بھی وی پی این کے سہارے کے بغیر نہیں چل پا رہیں۔ انٹرنیٹ سلو ہونے سے مختلف شعبہ جات کے امور متاثر ہورہے ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج اور اسلام آباد کی جانب مارچ کے پیش نظر ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کہیں مکمل اور کہیں جزوی معطل کردیا گیا تھا جو تاحال تاحال مکمل بحال نہ ہوسکا۔
Leave a Reply