|

وقتِ اشاعت :   December 10 – 2024

کوئٹہ : بلوچستان کو پاکستان پیڑولیم لمیٹیڈ کی جانب سے سوئی گیس رائلٹی کی مد میں 60ارب روپے کے واجبات نہیں مل سکے

بلوچستان حکومت نے رواں سال کے بجٹ میں پی پی ایل سے ملنے والی یہ رقم شامل کی ہوئی ہے صوبائی حکومت نے معاملہ وفاقی حکومت کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ ۔

محکمہ خزانہ کے حکام کے مطابق بلوچستان حکومت اور پاکستان پیڑولیم لمیٹیڈ کے درمیاں سوئی گیس کی فراہمی کے حوالے سے سوئی گیس فیلڈ سے نکالنے والی سوئی گیس کی رائلٹی کی ادائیگی کا معاملہ پچھلے نو برسوں سے تعطل کا شکار ہے

پی پی ایل پرانے معاہدے کی توسیع چاہتی ہے جبکہ حکومت بلوچستان نئے ریٹس کی بنیاد پر معاہدے پر دستخط کرنا چاہتی ہے

گذشتہ سال نگراں دور حکومت میں بلوچستان حکومت اور پی پی ایل کے درمیاں رائلٹی کی مد میں 60ارب روپے کی ادائیگی کا معاملہ طے ہوا پی پی ایل نے ایک لیٹر لکھ کر 60ارب روپے کی رقم کی ادائیگی کی یقین دھانی کرائی جس پر بلوچستان حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ میں اپنی آمدنی کی مد میں60ارب روپے شامل کردئیے جس کی بدولت بجٹ خسارے کے بجائے سر پلس ہوا اب پی پی ایل کی جانب سے 60ارب کی رقم کی ادائیگی نہ ہونے سے صوبائی حکومت کی مالی مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔

حکام کے مطابق صوبائی حکومت نے اس معاملہ کو وفاقی حکومت کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔