|

وقتِ اشاعت :   7 hours پہلے

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ چینی تاجروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کے لیے سہولتیں فراہم کریں گے، پنجاب بزنس کونسل دونوں ملکوں کے درمیان اہم کردار ادا کرے گی، پنجاب کو دنیا بھر کے لیے سرمایہ کاری کا مرکز بنائیں گے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چین میں پنجاب بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کی ترقی کرتی معیشت ہمارے لیے قابل تقلید ہے، پاکستان اور چین کے دہائیوں پرانے مضبوط اور برادرانہ تعلقات ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ چینی حکومت کی سیاسی بصیرت اور ترقی سب کے لیے مشعلِ راہ ہے، میں چینی حکومت کی مہمان نوازی پر بے حد شکرگزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ چین کی لیڈر شپ اور مختلف کمپنیوں سے سیر حاصل گفتگو ہوئی، دورے میں آئی ٹی، زراعت، اے آئی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری پر گفتگو ہوئی۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے چین کی پالیسیاں اہم ہیں، دورے میں ماحولیات کی بہتری کے لیے تربیتی پروگرام سے متعلق گفتگو ہوئی۔ 

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کی سیاحت، سماجی اور اقتصادی شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، دیہی علاقوں کی ترقی کے لیے چین کے ماڈل کو اپنایا جائے گا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *