|

وقتِ اشاعت :   15 hours پہلے

پشاور:خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں نے فنڈز کی عدم فراہمی پر 26 دسمبر کو جناح پارک میں دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔

صدرلوکل کونسل حمایت مار نے کہا کہ تین سال مکمل ہوگئے ایک روپیہ فنڈ جاری نہیں ہوا، کئی بار صوبائی حکومت نے وعدے تو کی مگرپورے نہیں کیے۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعلی ، نگران وزیراعلیٰ اورعلی امین گنڈاپور نے صرف مذاکرات کیے، اب ایک سال کا عرصہ رہ گیا ہے، اس میں چارسالوں کا حق لے کررہیں گے۔ حمایت مار نے کہا کہ 26 دسمبر کو صوبائی اسمبلی کے سامنے جناح پارک میں احتجاجی مظاہرے کریں گے، احتجاج میں پی ٹی آئی بلدیاتی نمائندے بھی حصہ لیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *