وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ دہشت گرد سی پیک کی شاندار پیش رفت کو نقصان نہیں پہنچا سکیں گے، چینی منصوبوں پر 12 ہزار مستقل فوجی اہلکار تعینات کیے ہیں۔
بیجنگ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں پاکستان نہ صرف چین کی مدد حاصل کرے گا بلکہ ٹیکنالوجی سمیت جدید تحقیق سے بھی فائدہ اٹھائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے عوام کے درمیان ایک مضبوط اور غیر مشروط تعلق ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جدید اور اعلیٰ معیار کی ٹیکنالوجیز سے پاکستان کو زراعت کے شعبے میں خاص طور پر فائدہ ہوگا۔
احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان برآمدات بڑھانے اور صنعت میں پیداواری صلاحیت اور مسابقت کی بہتری کی کوشش کررہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ایک مضبوط پلیٹ فارم کے لیے تعاون کے بے پناہ امکانات ہیں۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، احسن اقبال نے کہا ہے کہ میزائل پابندیوں سے متعلق کریڈٹ پی ٹی آئی کی بیرون ملک قیادت کو جاتا ہے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا پی ٹی آئی نے امریکا میں پاکستان کے خلاف لابنگ کی ہے، پی ٹی آئی نے ان تمام لوگوں کے ساتھ ہاتھ ملایا جو پاکستان کی ریاست کے دشمن ہیں۔
ان کا کہنا تھا پی ٹی آئی کے اندر ایسے لوگ موجود ہیں جو سیاسی طور پر تجربہ رکھتے ہیں، اڈیالہ جیل میں موجود شخص کا رویہ انتشار پر مبنی ہے، اصل چیز یہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کیا چاہتے ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ 190 ملین کیس کا فیصلہ آنے والا ہے، جو اوپن اینڈ شٹ کیس ہے۔کیا پی ٹی آئی اس وقت اپنے لئے کوئی این آر او حاصل کرنا چاہتے ہیں، ان کے بانی کو سزاؤں میں تخفیف ہو جائے یا حکومت ان کیسز کی پیروی سے پیچھے ہٹ جائے، حکومت کی ترجیح ہے کہ ملک میں امن و استحکام ہو، پی ٹی آئی کا فرض ہے کہ پارلیمان میں آکر سیاست کرے۔