|

وقتِ اشاعت :   May 7 – 2016

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور استحکام ملک میں جمہوریت ، پارلیمنٹ کی بالا دستی عدلیہ کی مکمل آزادی سے مشروط ہے ۔ بد قسمتی سے ماضی میں کوئٹہ کے عوام کو نفرتوں کے سوا کچھ نہیں دیا گیا بلوچستان میں بسنے والے تمام لوگوں کے حقوق یکساں ہیں ۔یہ بات انہوں نے جمعہ کے روز کلی دبیہ میں نیشنل پارٹی میں شمولیت کرنے والوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ ڈاکٹر عبدامالک بلوچ نے کہاکہ اگر ہم نے بلوچستان سے نفرت ، جہالت ، غربت، بھوک اور افلاس کو ختم کرکے غریب کے بچے کو تعلیم اور صحت دی تو سمجھیں گے کہ منز ل پالی ہے انہوں نے کہاکہ اللہ گواہ ہے کہ میں نے بطور وزیر اعلیٰ سارے بلوچستان اور اس کے عوام کی خدمت کو اپنا فرض سمجھا ۔ جبکہ میں نے صوبے کے 80 فیصدعلاقوں کا دورہ کیا اور ایسے علاقوں میں بھی فنڈز دیئے جہاں نیشنل پارٹی کا ایک رکن بھی نہیں تھا۔ بلا امیتاز عوام کی خدمت مجھ پر فرض تھی اور میں اورمیری ٹیم نے روزانہ 16-16گھنٹے کام کیا تین سے چار سو لوگ روزانہ ملاقات کے لئے آتے اگر میں سب کے مسئلے حل نہیں کرسکتا تھا لیکن ان کو ضرور سنتا ان کی دل جوئی کرتا اور عوام کو باور کرواتا کہ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ ان کا ہے اور میں ان کا خادم ہوں میں نے ایمانداری خلوص اور دیانتداری کے ساتھ بلوچستان کے لوگوں کی خدمت کی اور کرتا رہوں گا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی سردار کمال خان بنگلز ئی نے کہاکہ جب نیشنل پارٹی نے اقتدار سنبھالا تو بلوچستان میں حکومت نام کاکوئی وجود نہیں تھا۔ ٹارگٹ کلنگ ، دہشتگردی ، روڈ ڈکیتی ، اغواء برائے تاوان معمول بن چکے تھے ۔ اقتدار ہمارے لئے کانٹوں کا سیج تھا۔ جیسے عوام کی خاطر نیشنل پارٹی نے قبول اور سنگین حالات کا بوجھ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے اپنے کندھوں پر اٹھا لیا ڈاکٹر صاحب نے انہیں سیاسی بصیر ت عوام کے ساتھ گہری وابستگی اور انہی دیانتداری اور خلوص کی بدولت صرف ڈھائی سال میں بلوچستان میں 80فیصد امن قائم کیا پولیس اور انتظامیہ کو سیاسی مداخلت سے آزار کرا دیا ، صوبے میں گوڈ گورننس کے علاوہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں کار نمایا انجام دیں سردار کمال خان بنگلزئی نے کہاکہ ماضی میں تو حکمران اسمبلی میں ایک دوسرے پر اغواء کا ر ہونے سے متعلق انگلیاں اٹھاتے تھے ۔انہوں نے کہاکہ جب عوامی نمائندے صاف کردار کے مالک ہوں تو حالات ضرور ٹھیک ہوتے ہیں اور یہی ڈھائی سال میں ہوا ۔ اجتماع سے صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ نے کہاکہ نیشنل پارٹی بلا رنگ و نسل و مذہب عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ سینکڑوں کی تعداد میں پارٹی میں شمولیت سے ہماری تحریک کو مزید تقویت حاصل ہوگی ۔تقریب سے نیشنل پارٹی فاٹا کے صدر روزی شاہ ، آغا عمر شاہ ، علی احمد لانگو نے خطاب کیا۔ جبکہ اس موقع پر نیشنل پارٹی کے قائدین جان محمد بلیدی، چیئرمین خیر جان بلوچ ، چیئرمین بی ایس او اسلم بلوچ ، نیاز بلوچ کریم کھیتران، عبدالرسول بلوچ ، ، چیئرمین حلیم بلوچ مشکور بلوچ، منان آزاد حاجی عطا محمد بنگلزئی کونسلرمیٹرو پولٹین ،عبدالغفار رند ، حاجی یاسین بنگلزئی حلیم بڑیچ و دیگر رہنماء بھی موجود تھے ۔