|

وقتِ اشاعت :   1 day پہلے

امریکی جریدے فوربز نے ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک کو دنیا کا امیر ترین شخص قرار دے دیا۔

امریکی جریدے فوربز کی جانب سے دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

ایلون مسک کی مجموعی دولت 425.2 ارب ڈالرز سے تجاوز کر چکی ہے۔

فوربز کی فہرست میں ایلون مسک کے بعد ایمازون کے مالک جیف بیزوس دوسرے نمبر پر موجود ہیں جن کی مجموعی دولت 241 ارب ڈالرز ہے۔

جیف بیزوس نے 1994ء میں ای کامرس کی بڑی کمپنی ایمازون کی بنیاد رکھی تھی۔

دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں تیسرا نمبر میٹا کے مالک مارک زکر برگ کا ہے جن کی مجموعی دولت 217.7 ارب ڈالر ہوچکی ہے۔

کمپیوٹر سافٹ ویئر کمپنی ’ اوریکل ‘ کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر ایلیسن 209 بلین ڈالرز کے ساتھ فہرست میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

نومبر 2024 میں ایلیسن کی مجموعی دولت 228 بلین ڈالرز سے زیادہ تھی اور وہ دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بننے کے لیے بیزوس کے ساتھ مقابلہ کر رہے تھے لیکن دسمبر کے شروع میں ان کی مجموعی مالیت میں کمی آئی۔

ایلیسن اوریکل کے تقریباً 40 فیصد کے مالک ہیں اور چیئرمین، چیف ٹیکنالوجی آفیسر اور کوفاؤنڈر کے طور پر کام کرتے ہیں۔

 
 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *