ساڑھے چار سال بعد یورپ کیلئے قومی ایئر لائن کی پرواز تین سوسترہ مسافروں کو لے کر پیرس روانہ ہو گئی۔
ساڑھے 4 سال بعدپی آئی اےکی یورپ کیلئے پروازیں بحال ہوگئیں،پی کےسات سو انچاس 317 مسافروں اورعملے کے ساتھ روانہ ہوئی،جو 8 گھنٹے کی اڑان کے بعد پیرس پہنچے گی۔
قومی ایئرلائن کی پہلی پروازکی اسلام آبادائیرپورٹ سے پیرس کے لیےروانگی سےقبل خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا،وزیرہوا بازی خواجہ آصف نے فیتہ کاٹا،وفاقی وزیر نےیورپ کے لیےپروازوں کی بحالی کو بڑی کامیابی قرار دے دیا۔
وزیر ہوابازی خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہاپاکستانی ائیرلائن کی یورپ میں پروازوں کی بحالی بہت بڑی کامیابی ہے،پی آئی اے جلد پورے یورپ میں آپریٹ کرےگی،دوسری ایئرلائنز کےساتھ مل کر امریکہ میں بھی جلد آپریشن شروع کریں گے،اسلام آباد سےپیرس جانے والی پرواز کےمسافروں نے بھی قومی ایئرلائن کی یورپ کے لیے پروازوں کی بحالی پر خوشی کا اظہار کیا۔
Leave a Reply